• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودی کمیونٹی کی 4 ایمبولینسز کو جلانے کی تحقیقات سے متعلق بڑا فیصلہ

اے ایف پی
اے ایف پی

لندن میں یہودی کمیونٹی کی 4 ایمبولینسز جلانے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم پولیس سے کروائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں یہودی کمیونٹی کی 4 ایمبولینسز کو جلانے کے واقعے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی گروپ کی ذمے داری لینے کے باوجود لندن پولیس نے واقعے کو اب تک دہشت گردی قرار نہیں دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے لندن میں ایمبولینسز کو آگ لگانے کے واقعے کو خوفناک قرار دیا تھا۔

ہیلتھ سیکریٹری ویس اسٹریٹنگ نے کہا تھا کہ چیرٹی کو فوری متبادل ایمبولینس فراہم کی جائیں گی، مستقل طور پر ایمبولینسوں کی فراہمی کےلیے فنڈز فراہم کریں گے۔

دوسری طرف ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا کہ نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے کےلیے حکومت اقدامات کر رہی ہے، پورا ہاؤس یہود مخالف جرائم سے نمٹنے کےلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر متفق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید