• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا، ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی (فائل فوٹو)۔
لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی (فائل فوٹو)۔

لبنان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق ایران سے لبنانی سفیر کو موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا۔ 

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق لبنان نے اس سے قبل ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کاحکم دیا۔ لبنان نے ایران کی جانب سے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی پر سفیروں کی واپسی کے اقدامات کیے۔

لبنانی وزارتِ خارجہ نے منگل کو بتایا کہ حکومت نے ایرانی سفیر کی ملک میں سفارتی منظوری واپس لے لی ہے اور انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اتوار تک لبنان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

لبنانی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت نے ایران میں تعینات لبنانی سفیر کو بھی مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے اور کہا ہے کہ ایران نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اصولوں اور قائم شدہ روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی حکومت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج لبنان پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کر رہی ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے نومبر 2024 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدی کیا تھا، حالانکہ اسرائیل کی جانب سے بارہا اسکی خلاف ورزیاں کی جاتی رہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 1,039 لبنانی شہری ہلاک اور 2,876 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید