• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی فضائی حدود بند، پاکستانی زائرین مشکلات کا شکار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عراق کی فضائی حدود 9 رمضان سے بند ہونے کے بعد پاکستانی زائرین کربلا میں پھنس گئے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

زائرین کے مطابق کربلا میں موجود پاکستانیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، جبکہ طویل قیام کے باعث ان کے مالی وسائل بھی ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر زائرین بیمار اور ضعیف ہیں، جن کے لیے ادویات کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

پھنسے ہوئے زائرین نے حکومتِ پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

زائرین نے صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید