عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئیں۔
برینٹ کروڈ کی قیمت تین فیصد اضافے سے 103 ڈالر فی بیرل، ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 فیصد بڑھ کر 91 ڈالر 20 سینٹ تک جا پہنچا۔
گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی تھی۔
دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کے بیانات کو تیل اور اسٹاک پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔