متحدہ عرب امارات کے متعدد حصوں میں موسلا دھار بارش سے کئی سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی محکمہ موسمیات نے بارش کی نئی وارننگ جاری کردی ہے جس کے مطابق 27 مارچ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ابوظبی کے علاقے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں تیز بارش کے بعد پانی جمع ہوگیا ہے۔
آج رات بھی مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ کم ہونے کا امکان ہے۔