• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: ملک مخالف پروپیگنڈے پر کریک ڈاؤن، 466 افراد گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایران میں سیکیورٹی اداروں نے ملک مخالف آن لائن پروپیگنڈے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 466 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں تہران میں انٹیلیجنس اور تکنیکی نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر دشمن نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے، حکومت مخالف مواد پھیلانے اور دشمن قوتوں سے تعاون جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید