• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان سے جتنی ضرورت ہو سامان لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کردیں: ایران میں دکان پر لگا پیغام انسانیت اور یکجہتی کی علامت بن گیا

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایران میں جاری جنگ اور برے معاشی حالات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ انسانیت اور یکجہتی کی علامت بن گئی، جہاں دکاندار کے ایک سادہ پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سپر مارکیٹ کے باہر آویزاں ہاتھ سے لکھے گئے بورڈ پر درج تھا کہ جتنی ضرورت ہو لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کر دیں۔

یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ایران میں اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسے میں اس دکاندار کا اقدام صرف ایک ذاتی مدد نہیں بلکہ معاشرتی یکجہتی کی ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ایران کی وال آف کانئنڈنس جیسی روایت کی جدید شکل ہے، جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے کپڑے اور کھانا چھوڑ جاتے ہیں۔

یہ روایت مشکل حالات میں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی عکاسی کرتی ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے حال ہی میں قومی اتحاد کا ہفتہ بھی منایا گیا تھا اور اس دوران ایسے اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوام مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید