• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپارازی کی غلط فہمی، فردین کو ساتھ موجود خاتون سے متعلق وضاحت کرنی پڑ گئی

فردین خان اپنی بہن لیلا خان کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
فردین خان اپنی بہن لیلا خان کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار فردین خان نے حال ہی میں پاپارازی کی غلط فہمی پر ساتھ میں موجود خاتون کے بارے میں کہا کہ یہ بیوی نہیں بہن ہے۔ 

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

اداکار فردین خان حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ایک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور سمجھا گیا کہ وہ ان کی اہلیہ نتاشا مادھوانی ہیں۔ 

تاہم، فردین خان نے اب وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاتون ان کی بیوی نہیں بلکہ بہن ہیں۔ ہیلو ہال آف فیم ایوارڈز کی اس تقریب سے نکلتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ وضاحت کی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو  میں فردین نے فوٹوگرافروں کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ ان کی بیوی نہیں بلکہ ان کی بہن لیلا خان ہیں۔ بعد ازاں ان کی بہن لیلا خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ وضاحت بہت ضروری تھی۔ 

واضح رہے کہ لیلا خان بزنس مین فرحان فرنیچر والا کی اہلیہ ہیں اور وہ میڈیا کی نظروں سے دور رہتی ہیں۔ فردین خان نے دسمبر 2005 میں  نتاشا مادھوانی سے شادی کی تھی، جو اداکارہ ممتاز اور بزنس مین مہیور مادھوانی کی بیٹی ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔

2023 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ فردین اور انکی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خبروں کے دوران فردین نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بننے اور انہیں بڑھتے ہوئے دیکھنے کو بہت یاد کرتے ہیں اور جب بھی بچے ممبئی آتے ہیں تو وہ اپنا سارا شیڈول روک کر ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو فردین نے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ہیرا منڈی سے کم بیک کیا جبکہ حال ہی میں وہ ساجد ناڈیاوالا کی فلم ہاؤس فل 5 میں نظر آئے، جس میں ابھیشک بچن ریتیش دیش مکھ، اکشے کمار، جیکولین فرنینڈس، سنجے دت، نانا پاٹیکر، سونم باجوہ، نرگس فخری اور جیکی شیروف سمیت دیگر  شامل تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید