• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بلھا کا پہلے 3 دن 6 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس

پاکستانی فلم ’بلھا‘ نے ریلیز کے پہلے 3 دن میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔

بلھا نے باکس آفس پر زبردست آغاز کیا ہے، فلم کو شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

پاکستانی فلم نے پہلے 3 دن میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا، پہلے دن 1 کروڑ 57 لاکھ، دوسرے دن 2 کروڑ 36 لاکھ جبکہ تیسرے دن 2 کروڑ 46 لاکھ کی کمائی ریکارڈ کی۔

فلم بلھا کو دیکھنے کےلیے ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد سینما گھروں کا رخ کر چکے ہیں۔

اوورسیز میں بھی فلم بلھا کی دھوم مچ چکی ہے، عید کے 3 دن میں فلم نے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید