کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔
کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیان کے مطابق ڈرون حملے میں فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے فوراََ بعد ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے۔
کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بیان میں واضح نہیں کہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کہاں سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے، کیونکہ ایران بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور دیگر اثاثوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔