ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سفارت کاری پر بھی غور کر رہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے مذاکرات کار سفارت کاری کے نئے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں فوجی اہداف کے حصول کے لیے آپریشن بلا رکاوٹ جاری ہے۔