• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی قانون مردہ ہو چکا ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون مردہ ہو چکا ہے، غزہ اور یوکرین کے معاملے پر مغرب کا معیار دوغلا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب کا یہ دوغلا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن صدر کو خاموشی توڑ کر ایران کے خلاف غیرقانونی جنگ کی مذمت کرنے پر سراہتے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والوں کو بھی قانون کی پامالیوں پر آواز اٹھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید