چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام متحارب فریق امن کے لیے سامنے آنے والی چھوٹی سے چھوٹی کوشش کا خیر مقدم کریں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی جلد ممکن ہو امن مذاکرات کریں۔ چین اپنے اس اصولی موقف پر قائم ہے کہ کسی ملک کو دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے تمام مسئلے طاقت سے نہیں بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔