• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اور ولی عہد نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید