• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے ساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب کویت میں آج کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں فیول ٹینک کو نقصان پہنچا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

کویت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حملے سے صرف محدود نقصان ہوا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ادارے کے ترجمان عبداللہ الراجحی کے مطابق واقعے کے فوراً بعد متعلقہ حکام نے ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے جبکہ فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر تعینات کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید