• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ اور فیول قیمتوں میں اضافہ، ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، سروے

ایران جنگ اور فیول قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔

صدر ٹرمپ کی مقبولیت پر برطانوی خبر ایجنسی کا آن لائن سروے ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد تک ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سورے میں 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی ہے، جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔

سروے میں مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے معاملے میں صرف 25 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید