• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں بفرزون بنانے کا متنازعہ اعلان

اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں "سیکیورٹی بفر زون" قائم کرے گا تاکہ حزب اللّٰہ  کے حملوں کو روکا جا سکے۔

کیٹس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج دریائے لیتانی کے قریب اہم پل تباہ کر چکی ہے، جبکہ بے گھر لبنانی شہریوں کی واپسی کو سیکیورٹی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔

حالیہ جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے۔ 

دوسری جانب لبنان کے صدرجوزف عون نے اس اقدام کو "اجتماعی سزا" قرار دیا ہے، جبکہ حزب اللّٰہ نے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید