• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے۔

امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ نیطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو بھی ختم کیا جائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 نکاتی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے جنگ بندی مہینہ بھر کی ہو تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات ہوسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید