امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ اقدام ایران حکومت کی درخواست پر کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کے برعکس یہ بات چیت عمدگی سے جاری ہے۔