• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیل کے دو میئرز نے حقیقت بتادی

حزب اللّٰہ جیت گئی، غصے میں بپھرے اسرائیل کے دو میئرز نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے چھپائی گئی حقیقت سب کے سامنے ظاہر کردی۔

ایران کے میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل میں تباہی کی ویڈیوز سینسر کرنے کا سلسلہ تو جاری ہے مگر اسرائیل میں صرف حزب اللّٰہ کے حملوں سے کس قدر تباہی ہوئی ہے اس کا اظہار لبنانی سرحد کے قریب واقع علاقے مارگالیوت کے میئر نے کردیا۔

روسی میڈیا کے مطابق میئر نے کہا کہ اسرائیل کا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ چکا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں، سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور کوئی ٹھیک کرنے والا نہیں، شہریوں کو زرا برابر تحفظ حاصل نہیں۔

ٹی وی پر براہ راست نشر انٹرویو کے دوران میئر نے روتے ہوئے کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

میئر نے فریاد کرتے ہوئے مغربی ممالک سے کہا کہ تسلیم کرو کہ تم اس صورتحال سے نمٹ نہیں سکتے اور ساتھ ہی فریاد کی کہ اسرائیل کیلئے کچھ کرو۔

لبنان اور ایران محاذ ہم کیسے بھی ختم کریں، اگر اسرائیل کا ایک شہر تباہ ہوتا ہے، دس ہزار شہریوں نے آج کریات شمونہ چھوڑ دیا اور آپ چاہتےہیں کہ وہ ایک ماہ اور ٹہرے رہیں یا اس سے بھی زیادہ جیسا کہ آپ خود کہہ رہے ہیں، تو کیا وہ ٹہریں گے۔

ہر دس منٹ بعد تو انہیں شیلٹر میں پناہ لینا پڑتی ہے، ہر سیکنڈ پر تو بارود برس رہا ہے، اگر آج دس ہزار ٹہر گئے تو ایک ماہ بعد صرف ان میں سے دس زندہ بچیں گے، کچھ لوگ ایسے ہیں جو انخلا ہی نہیں کرسکتے۔

شہری یہ کہتے ہیں کہ حزب اللّٰہ جیت گئی، اگر ہم نے انخلا بھی کیا تو حزب اللّٰہ یہی کہے گی کہ وہ جیت گئی، فتح کسی بھی نوعیت کی ہو، اسرائیل میں کوئی شہر باقی ہی نہیں بچے گا۔

میئر نے کہا کہ یہ کیسی فتح ہے کہ لوگوں کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا، اگر آپ شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو انہیں خطرہ سے نکالو، ریاست ناکام ہوگئی ہے۔

میئر کا کہنا تھا کہ ان کی ایک دو سال اور ایک پانچ سال کی بچیاں ہیں، انہیں کہاں لے کر جائیں، ایک سیکنڈ کی بھی وارننگ کے بغیر میزائل برس رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید