• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکا و اسرائیل پر میزائل، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں سے حملہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا اور اسرائیل سے متعلق اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کارروائیاں دشمن کے اہم فوجی اور اسٹرٹیجک اہداف کے خلاف کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کے مطابق خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات بھی حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں کویت کے علی السالم اور العدیری بیسز، متحدہ عرب امارات کا الظفرہ ایئر بیس اور بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ بیس شامل ہے۔

ایرانی حکام نے حملوں کو دشمن کے خلاف جوابی کارروائی قرار دیا ہے تاہم متاثرہ ممالک یا امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر ان دعوؤں کی تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید