ایران میں گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر قم میں 3 گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔
متاثرہ جگہوں پر امداری کارروائیاں جاری ہیں۔
ہلالِ احمر کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران پر بھی امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
علاوہ ازیں تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر کے گھر کے قریب بھی فضائی بمباری کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ایرانی فوجی مرکز ارتش ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔