ایران سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس طلب کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک کے وقت کے مطابق جمعے کی صبح 10 بجے ہو گا۔
ایران میں شہری تنصیبات پر حملوں پر روس نے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
ادھر ایران میں گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر قم میں 3 گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔
علاوہ ازیں تہران میں پاکستانی سفارت خانے اور سفیر کے گھر کے قریب بھی فضائی بمباری کی گئی ہے۔