امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں روس کی تمام تر توجہ ایران کی مدد کے بجائے یوکرین کی جنگ پر مرکوز ہے۔
مارکو روبیو نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے آگے آنا ہوگا۔
قبل ازیں برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایران کو ڈرونز، دوائیں اور خوراک بھیج رہا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے ایران کو ڈرونز کی فراہمی کا مرحلہ مارچ میں شروع ہوا، روس سیٹلائٹ امیجنگ اور انٹیلی جنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔