• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروسی صدر کا کم جونگ ان کو رائفل کا تحفہ

—فوٹو بشکریہ بیلاروسی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بیلاروسی میڈیا

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو تحفے میں رائفل پیش کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ الیگزینڈر لوکاشینکو کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہے، اس ملاقات کے دوران دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ پہلے سے زیادہ قریبی تعاون کرنے اور مغرب کے دباؤ کے خلاف مزاحمت کرنے پر اتفاق کیا۔

بیلاروس کے صدر نے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کو تحفے میں رائفل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر دشمن سامنے آ جائے تو یہ کام آئے گی۔

کم جونگ ان نے  ہنستے ہوئے تحفہ قبول کیا اور رائفل کے ری لوڈنگ نظام کو آزما کر بھی دیکھا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو تحفے میں ایک تلوار اور ایک گلدان دیا جس پر بیلاروسی رہنما کی تصویر تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور بیلاروس پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزام اور یوکرین میں روس کی جنگ کی حمایت کرنے پر مغرب کی جانب سے بھاری پابندیاں عائد ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید