• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عینا آصف کے سینئر فنکاروں کے رویے سے متعلق حیران کن انکشافات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر فنکاروں کے رویّوں سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر دیے۔

حال ہی میں عینا آصف نے اداکار عمران اشرف کے شو میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر کے تجربات شیئر کیے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مجھے کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جن میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم شامل ہیں، لیکن کچھ تجربات خوش گوار نہیں رہے۔

اداکارہ نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ بعض اوقات انڈسٹری کے بڑے اور سینئر فنکار نئے اداکاروں کے کام کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ لوگ جان بوجھ کر ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے نئے فنکاروں کا اعتماد مجروح ہو۔

عینا آصف نے بتایا کہ سیٹ پر بعض اوقات غیر ضروری غصہ، اوور ری ایکشن اور مشکل رویّوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر فنکار میرے اہم مناظر کے دوران سیٹ چھوڑ کر چلے جاتے تھے یا سب کی توجہ کم کرنے کی کوشش کرتے تھے تاکہ میرا کام نمایاں نہ ہو سکے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ان تمام حالات سے سیکھا ہے اور یہی تجربات  مجھے بطور فنکار مضبوط بنا رہے ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ رویّے عموماً ان افراد کی جانب سے دیکھنے میں آتے ہیں جو پہلے ہی انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید