• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبرحکومت کے اقتدار سنبھالنے سے ابتک 69 ہزار تارکینِ وطن برطانیہ میں داخل ہونے میں کامیاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانیہ میں لیبر حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک تقریباً 69 ہزار سے زائد تارکینِ وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں، صرف ایک ہفتے کے دوران تقریباً ایک ہزار سے زائد تارکین وطن نے چینل عبور کیا ہے۔

ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 272 جبکہ رواں ہفتے 984 افراد برطانوی سر زمین پر پہنچے۔

جولائی 2024ء میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے اب تک 69,155 افراد برطانیہ میں داخل ہو چکے ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی کمانڈ کے سربراہ کے کراسنگ میں اضافے کو روکنے میں ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

مارٹن ہیوٹ 18 ماہ کی ملازمت کے بعد چند دنوں میں بارڈر سیکیورٹی کمانڈر کا عہدہ چھوڑ دیں گے، اس بات کی تصدیق گزشتہ ہفتے کر دی گئی تھی۔

سر کیئر اسٹارمر نے وزیرِ اعظم بننے کے فوراً بعد سابق سینئر پولیس افسر مسٹر ہیوٹ کا تقرر کیا اور اِنہیں چینل عبور کرنے والی چھوٹی کشتیوں کی تعداد کو روکنے کا کام سونپا تھا۔

فرانسیسیوں کے ساتھ لیبر کا ’ون اِن، وَن آؤٹ‘ معاہدہ بھی چینل کے بحران پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہا ہے، اس معاہدے کے تحت صرف 377 تارکین وطن کو فرانس واپس بھیجا گیا ہے لیکن 380 معاہدے کی باہمی شرائط کے تحت برطانیہ پہنچے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید