• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب نے شہریوں کو امریکی فوجی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں موجود شہریوں کو امریکی فوجی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ایرانی گارڈز کے بیان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی افواج شہری علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری فوری طور پر ان مقامات کو چھوڑ دیں جہاں امریکی افواج موجود ہیں تاکہ انہیں نقصان نہ پہنچے۔

دوسری جانب جنگ کے خاتمے کی سفارتی کوششوں کے باوجود امریکا اور اسرائیل کے ایران پر شدید حملے جاری ہیں، قم اور اُرومی شہر میں رہائشی عمارتوں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حملوں میں 10 افراد شہید  ہوگئے، ملبے میں دبے زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 1 ہزار 937 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کرتے ہوئے میزائل حملوں کی 83ویں لہر کا آغاز کردیا۔

 پاسداران انقلاب کے مطابق ملٹی وار ہیڈ میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید