• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود نے دبنگ 2 میں کام سے انکار کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے دبنگ 2 میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتادی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے فلم کی کہانی سمجھ میں نہیں آئی۔

 2010 کی باکس آفس پر ہٹ فلم دبنگ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اور اپنی حقیقی زندگی میں انسان دوستی کی وجہ سے مشہور سونو سود نے کہا کہ شروع میں نے دبنگ کو بھی کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ اس کردار سے خود کو جوڑ نہیں پا رہے تھے۔

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ سونو نے کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ انہی میں سے ایک کردار دبنگ کے چھیدی سنگھ کا تھا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ابتدا میں یہ کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ 

ایک حالیہ گفتگو میں سونو سود نے بتایا کہ بعد میں ہدایتکار ابھینو کیشپ کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے بعد صورتحال بدلی۔ 

سونو نے کہا انہوں نے مل کر کردار میں تبدیلیاں کیں اور اسے مزید دلچسپ اور مزاحیہ بنایا اور اس میں کافی تبدیلیاں کیں، مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کردار مثبت ہے یا منفی، اگر وہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے اور انہیں محظوظ کرے تو وہ بہترین ہے۔ اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی صرف پیسوں کے لیے فلم نہیں کرتے۔ 

اس سوال پر کہ دبنگ 2 کو کیوں ٹھکرایا؟ جبکہ آپ نے دبنگ میں کام کیا تھا، اس پر انھوں کہا کہ انہیں اس فلم کی کہانی سمجھ نہیں آئی اور وہ اس سے جڑ نہیں سکے۔ دبنگ 2 کے لیے سلمان خان اور ارباز چاہتے تھے کہ میں اس کا حصہ بنوں، لیکن جب میں نے اس کی کہانی سنی تو مجھے سمجھ نہیں آئی، میں نے سوچا کہ مجھے صاف صاف اپنی بات کہہ دینی چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی رائے پر قائم رہتے ہوئے فلم کرنے سے انکار کر دیا۔ میں نے کہا کہ مجھے یہ کردار سمجھ نہیں آ رہا، مجھے لگا کہ میں اسے زیادہ بہتر بھی نہیں بنا سکوں گا، اس لیے میں نے معذرت کر لی۔ فلم چھوڑنے کے باوجود سلمان خان کے ساتھ سونو سود کے تعلقات برقرار ہیں۔ 

سونو نے بتایا کہ سلمان نے خود انہیں فلم کی پہلی اسکریننگ دیکھنے کے لیے مدعو کیا۔ جب فلم کی پہلی ٹرائل اسکریننگ ہوئی تو سلمان بھائی نے مجھے بلایا اور کہا، چھیدی سنگھ، جو تم نے فلم چھوڑی ہے، دیکھنا چاہو گے؟ میں نے کہا ضرور اور ہم نے اکٹھے بیٹھ کر فلم دیکھی۔ بعد میں دبنگ 2 میں ولن کا کردار پرکاش راج نے ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید