• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا، لیکن خطرہ بڑھنے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے ٹائم کا کہنا ہے ٹرمپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا، لیکن خطرہ بڑھنےاور پھیلنے کا خدشہ ہے۔ایٹمی پروگرام پر حملے، ایران اب مزید پرعزم ہو کر جوہری ہتھیار حاصل کر سکتا ہے، شمالی کوریا، سعودی ، ترکی، مصرکا جوہری ہتھیاروں پرمبینہ غور ،جاپان و جنوبی کوریا میں بھی بحث جاری ہے۔میگزین کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکہ کی اولین ترجیح ہے، تاہم ایران کے جوہری تنصیبات اور سائنسدانوں پر حملوں کے باوجود تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ایران اب مزید پرعزم ہو کر اپنے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی راہ اختیار کر سکتا ہے تاکہ اپنے وجود کی ضمانت دے۔

دنیا بھر سے سے مزید