• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ

تصویر غیرملکی میڈیا
تصویر غیرملکی میڈیا

ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کردیا۔

اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، دو اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔

علاوہ ازیں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکی عوام کی جانوں اور ٹیکس پر جوا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم یہ جوا بری طرح ہار گئے ہیں، نیتن یاہو اب یقینی بنارہے ہیں کہ اس ہار کا خمیازہ امریکی عوام بھگتیں۔

ادھر خُنداب میں بھاری پانی کے ریسرچ ری ایکٹر پر حملے کے بعد پاسداران انقلاب کی وارننگ دے دی، خبردار کیا کہ امریکا و اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں کے افراد فوری طور پر کام کی جگہیں چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے دس روز کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید