• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کے بیٹے کی ڈائری: عام شہریوں کی امیدیں اور احساسات

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر کے بیٹے کی ڈائری،عام شہریوں کی امیدیں اور احساسات، 45 سالہ فزکس پروفیسر یوسف پژیشکیان کی روزانہ کی پوسٹس میں جنگ اثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پژیشکیان کے بیٹے یوسف پژیشکیان نے اپنی روزانہ کی سوشل میڈیا ڈائری کے ذریعے جنگ کے دوران عام شہریوں کے خیالات اور احساسات اجاگر کیے ہیں۔ 45 سالہ فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر یوسف نے ریاستی راز افشا نہیں کیے بلکہ جنگ کی حکمت عملی، ہتھیاروں کی دستیابی اور دشمن کی تیاری پر تبصرہ کیا۔ ڈائری میں ذاتی لمحات بھی شامل ہیں، جیسے جنگ کے دوران دادا کی حالت اور جذباتی غم، جبکہ وہ اپنے والد کے خلیجی ممالک سے معافی کے فیصلے کا دفاع بھی کرتے ہیں۔ یوسف نے لکھا کہ صبر اور قومی اتحاد ایران کو چند ماہ مزید لڑنے کے قابل رکھے گا، لیکن آخر میں جذباتی طور پر تسلیم کیا: ’’کچھ بھی معمول کے مطابق نہیں ۔‘‘

دنیا بھر سے سے مزید