امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب تعریف کریں تو بہت کرتے ہیں اور بُرا بولنے پر آئیں تو تب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
امریکی شہر میامی میں سعودی انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کو خیال بھی نہیں آیا ہو گا کہ ایسا ہونے والا ہے۔ محمد بن سلمان کو معلوم نہیں تھا کہ انھیں میری چاپلوسی کرنی پڑے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ محمد بن سلمان سمجھتے تھے کہ ٹرمپ بھی دوسرے امریکی صدور کی طرح کوئی ناکام آدمی ہوگا، جن کے دور میں ملک زوال کا شکار تھا لیکن اب محمد بن سلمان کو میرے ساتھ احترام سے بات کرنی پڑتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ انہیں بتادیں کہ ان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ میرے ساتھ احترام سے بات کریں، انہیں کرنی ہی ہوگی۔
محمد بن سلمان کے بارے میں ٹرمپ کے ان ریمارکس کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔