• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے، روزانہ 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے جس کی تعریف ہونی چاہیے، یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید