• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں جعلی سرٹیفکیٹ، نمبرز بڑھانے کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت

میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں جعلی سرٹیفکیٹس اور نمبرز بڑھانے کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

چیئرمین میرپور خاص تعلیمی بورڈ نے ڈھائی ہزار سے زائد مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹ منسوخ کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران دسویں اور بارہویں جماعت کی جاری ہونے والی ڈھائی ہزار سے زائد مارکس شیٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کردیے گئے ہیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے مزید کہا کہ 5 سال میں میٹرک و انٹر امتحانات میں بڑے پیمانے پر جعلسازی سامنے آئی ہے۔ تحقیقات میں بورڈ اور چند اسکول ملازمین کی ملی بھگت سے جعلسازی سامنے آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ طلبہ کے غیرقانونی نمبر بڑھائے گئے اور جعلی سرٹیفکیٹس جاری ہوئے، دسویں جماعت کے 1068 جبکہ بارہویں جماعت کے 1471 طلبہ و طالبات کے سرٹیفکیٹ منسوخ کیے گئے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے متاثرہ طلبہ و طالبات کو 30 روز میں ناظم امتحانات کے دفتر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید