تہران میں قطر کے نیوز چینل کی عمارت پر اسرائیل نے حملہ کردیا۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق قطری چینل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل نے تہران میں العربی ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
قطری چینل کے مطابق اسرئیلی حملے کے بعد لائیو نشریات معطل ہوگئیں، عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
قطری چینل کے بیورو چیف کے مطابق اسرائیلی حملے سے 4 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطری چینل کی عمارت تہران کے رہائشی اور کمرشل علاقے میں واقع ہے۔
قطری چینل کے بیورو چیف کے مطابق عمارت کی پہلی اور دوسری منزل چینل کے زیر استعمال ہیں، جبکہ باقی منزلوں پر فزیو تھراپی سینٹر، بیوٹی سیلون، ڈینٹل کلینک اور کیفے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا کہ تہران میں قطری نیوز چینل کی عمارت پر اسرائیلی حملے میںں متعدد افراد زخمی ہوئے۔