چیئرمن پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد پورا عالم اسلام غم کی کیفیت میں ہے، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد بہادر ہیں، وہ فیصلہ اور صبر کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عالمی شازشوں کو سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور صہیونی لابی اس لیے پروپگینڈا کررہی ہے کہ وہ ان کے ہاتھوں استعمال نہیں ہورہے، سعودی ولی عہد ایران پر حملہ کرنے کے حامی نہیں اور امن کے لیے کوشاں ہیں۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ صہیونی میڈیا اور عالمی رہنما جتنا بھی چاہئیں عرب دنیا اس جنگ میں نہیں آئے گی۔