• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچ گئے

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں شرکت کےلیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد پہنچنے پر مصری وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اُن کا دورہ 2 روزہ ہے، اس دوران پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ ملاقات ہوگی جبکہ بدر عبدالعاطی کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید