• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے سیکڑوں اسرائیلی پھنس گئے

فوٹو: ترک میڈیا
فوٹو: ترک میڈیا 

اسرائیلیوں نے ملک سے نکلنے کیلئے پڑوسی ممالک کے ایئرپورٹس کا استعمال شروع کردیا۔ عقبہ ایئرپورٹ پر رش بڑھنے سے صورتحال کشیدہ ہوگئی، سیکڑوں اسرائیلی پھنس گئے۔

اسرائیلی بیرون ممالک جانے کیلئے اردن کے شہر عقبہ کا کنگ حسین ایئرپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اردن کی اچانک پروازیں منسوخ ہوگئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں اسرائیلی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی شہر ایلات سے اردن کے شہر عقبہ کے درمیان 15 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، اردن کے شہر عقبہ جانے والوں کو آج کل سرحد عبور کرنے میں چار سے پانچ گھنٹے لگ رہے ہیں۔

عقبہ میں اسرائیلیوں کا شدید ہجوم ہے، ٹرمینل کے اندر اور باہر لمبی قطاریں لگ گئی، اسرائیلی مسافر، دبئی اور ابوظبی پہنچ کر یورپ اور دیگر ممالک کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی مسافروں کا کہنا ہے کہ بروقت معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

اسرائیل کے مرکزی بن گویر ایئرپورٹ سے انتہائی محدود پروازیں متواتر منسوخ ہورہی ہیں،  تل ابیب کے بن گویر ایئرپورٹ سے پرواز پر صرف 50 مسافروں کو لے جانے کی اجارت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید