• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کی خلیجی ممالک اور ایران کو بغداد مذاکرات کی دعوت

دبئی ( سبط عارف ) عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے چھ رکن ممالک، ایران اور عراق پر مشتمل آٹھ ملکی اجلاس بغداد میں بلانے کی تجویز دی ہے جس پر ایران نے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی، کشیدگی میں کمی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔مشرق وسطی میں دیرپا امن و سلامتی کیلئے علاقائی نظام تشکیل دینے پر مشاورت جاری ہے اور خطے کے ممالک بیرونی طاقتوں کی مداخلت کم سے کم کرنے پر حکمت عملی تیار کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید