ایرانی کی جانب سے میزائل حملے کے باعث اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس موخر کرنا پڑگیا۔
اسرائیل پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران ایرانی حملے کے سائرن بجے تھے۔
سائرن کی آواز پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان اجلاس چھوڑ کر شیلٹر منتقل ہوگئے۔
علاوہ ازیں امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی۔
امریکی چینل کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔