• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، تہران اور کرج شہر میں بجلی کی فراہمی معطل

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کرج اور تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوئی۔

حملوں سے ایرانی صوبے البرز میں بھی بجلی کا گرڈ متاثر ہوا۔ تاہم کچھ دیر بعد بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

ایران کے نائب وزیر توانائی نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی تہران میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تبریز شہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید