کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو سندھ انفیکشیز ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔
ایم پاکس کے متاثرہ شخص کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پاکس سے متاثرہ شخص بیرونِ ملک سے سفر کر کے آیا تھا۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مختلف اسپتالوں میں ایم پاکس کے متعدد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔