ایران کی جانب سے کویت پر کیے گئے نئے حملے کے نتیجے میں کویت کے پاور اور سمندری پانی سے میٹھا پانی بنانے والے پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس حملے میں ایک بھارتی مزدور بھی ہلاک ہو گیا۔
کویت کی وزارتِ بجلی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سروس بلڈنگ پر ایرانی جارحیت کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا اور ایک بھارتی کارکن ہلاک ہوا ہے۔
بیان کے مطابق فوری تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ نقصان کا ازالہ اور پلانٹ کی نارمل سرگرمیاں بحال رکھی جا سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی سرکاری ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم کویتی سرکاری میڈیا نے پلانٹ کو پہنچنے والے بڑے پیمانے کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کویت گزشتہ ماہ سے امریکی اور اسرائیلی جنگ کے تناظر میں متعدد حملوں کی زد میں ہے۔