امریکی انسدادِ دہشت گردی سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا ہے کہ امریکی زمینی فوج کو ایران بھیجنے سے روکا جائے۔
اس حوالے سے جاری ایک ویڈیو بیان میں سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا کہ امریکی عوام وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے نمائندوں کو فون کر کے زمینی فوجی کارروائی رکوائیں۔
اس مقصد کے لیے جو کینٹ نے وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کے فون نمبر بھی جاری کر دیے۔