• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، اسرائیل نے ایران میں یتیم خانے پر حملہ کردیا، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی دارالحکومت تہران کے مغرب میں ایک یتیم خانے پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

 امریکی نشریاتی ادارے نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ فاردیس میں نو تعمیر یتیم خانہ امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا ہے، یہ کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا اور ایک فلاحی ادارے کے تحت چل رہا تھا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے شہید جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جنگ میں بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں، خصوصاً بچوں کی اموات، پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق ایران میں اب تک سیکڑوں بچوں کی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں، اسکولوں، رہائشی علاقوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید