• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نجی بات چیت میں ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔

پریس بریفنگ میں وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے، ایران جنگ سے متعلق 4 سے 6 ہفتوں کی ٹائم لائن برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی طور پر کچھ بتانے اور عوامی لحاظ سے کچھ کہنے میں فرق ہوتا ہے، ایران نے ذاتی طور پر جو کچھ ہم سے کہا ہے اس کو جانچا جائے گا۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، دورہ چین میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کابینہ حکام بھی جا سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس لینے کی حمایت نہیں کرتا، توقع ہے کہ آئندہ کچھ روز میں آبنائے ہرمز سے 20 ٹینکرز گزریں۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نجی بات چیت میں ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ ایران معاہدہ 6 اپریل کی ڈیڈلائن سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے انسانی وجوہات پر روس کو آئل ٹینکر کیوبا بھیجنے کی اجازت دی، کیوبا سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید