• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، قطر اور اردن کا خطے کی سلامتی کیلئے مشترکا تعاون بڑھانے پر غور

فوٹو: ایکس امیر قطر
فوٹو: ایکس امیر قطر 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بڑھتی فوجی کشیدگی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔

انرجی سپلائی اور بین الاقوامی نقل و حمل کی آزادی کو لاحق خطرات بھی موضوع بحث آئے۔ تینوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکا کوششوں اور تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے سعودی عرب کے شہر جدہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ مشترکہ کوششوں کو ہم آہنگ کیا جائے اور پرامن حل کی حمایت کے لیے اقدامات بڑھائے جائیں تاکہ موجودہ صورتحال کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید