جنوبی لبنان میں دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔
گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کے خلاف فرانس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔