• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے امریکا سے ڈیل کی صورت میں پاکستان سے ضمانت طلب کی ہے، ایرانی دانشور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرون ملک مقیم معروف ایرانی دانشور ولی نصر نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی صورت میں پاکستان سے ضمانت طلب کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ معلوم ہوا ہے کہ اسی وجہ سے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ جا رہے ہیں تا کہ کسی امکانی ڈیل کی صورت میں چین سے ضمانت حاصل کی جا سکے۔ 

ولی نصر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چین جانے سے پہلے ڈیل کی گارنٹی کے اس خیال پر امریکا اور چین دونوں سے بات کرچکا ہوگا۔ 

ایرانی دانشور ولی نصر نے کہا کہ چین اس وقت جنگ بندی کی سفارتی کوششوں میں فرنٹ لائن پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید